یوکرائن میں مسلح شخص نے 20 مسافروں کو یرغمال بنالیا

یوکرائن میں مسلح شخص نے ایک بس کے 20 مسافروں کو یرغمال بنالیا، مسلح شخص کے پاس بارودی مواد اور اسلحہ موجود تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں مسلح شخص نے ایک بس کے 20 مسافروں کو یرغمال بنالیا، مسلح شخص کے پاس بارودی مواد اور اسلحہ موجود تھا۔ یوکرائن پولیس کے مطابق منگل کے روز شمال مغربی یوکرائن میں ایک مسلح شخص نے ایک بس کو پکڑا اور 20 افراد کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس نے کیف سے 400 کلومیٹر (250 میل) مغرب میں واقع شہر ، لوٹسک کے مرکز کو سیل کردیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور مسلح ہے اوراس کے پاس  دھماکہ خیز مواد بھی موجود ہے۔

News Code 1901745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =