ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا

امریکی صدر نے خود پسندی کی انتہا کرتے ہوئے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا ہے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے خود پسندی کی انتہا کرتے ہوئے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا ہے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں خود ہی منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے لکھا کہ " ٹرمپ سے زیادہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔‘

اس نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ " آپ سب کا پسندیدہ صدر۔" امریکی صدر کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے ملے جلے کمنٹس دیئے جن میں سے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اُن کا پسندیدہ صدر باراک اوبامہ تھا ۔

 ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کا مذاق بھی بنایا گیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے دن اپنی مضحکہ خیز اور لا اُبالی حرکتوں سے اپنی عوام کو حیران و پریشان کرتے رہتے ہیں اور دنیا بھر کو خود پر ہنسنے کا موقع بھی دیتے ہیں ۔

News Code 1901737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =