امریکی صدر کا تارکین وطن کو رعایت دینے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو بھی پہلی بار رعایت دینےکا فیصلہ کرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو بھی پہلی بار رعایت دینےکا فیصلہ کرلیاہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نوجوان تارکین وطن کو شہریت دینے کیلئے کوئی راستہ نکال رہے ہیں،لوگ اس سے خوش ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امیگریشن کے بارے میں جلد ہی ایک نئے انتظامی حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

اس میں ان نوجوانوں کو شہریت دینے کی راہ ہموار کی جائے گی جو اپنے والدین کے ہمراہ بچپن میں غیر قانونی طور پر امریکہ آئے تھے۔ ایک ٹی وی انٹریو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ بچپن میں غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والے بچوں کے زیر التوا پروگرام یعنی ڈی اے سی اے کے حق میں یہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان کو امریکہ میں قیام کی عارضی اجازت ملی ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم ان کی شہریت کے لیے راستہ نکال رہے ہیں،انتظامی حکم نامہ اہلیت کی بنیاد پر ہوگا۔

ادھر ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے ٹرمپ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آئینی طور پر صدر کو انتظامی حکم نامے کے ذریعے شہریت کے لیے راستہ کھولنے کا صفر فی صد اختیار ہے۔

News Code 1901551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =