مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بایڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کرلیے ہیں۔
جوبایڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلےمیں پھر زیادہ فنڈز جمع کرلیے، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبایڈن اور ڈیموکریٹس نےجون میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔
جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی۔
دوبارہ صدارت کےامیدوارڈونلڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکنزپارٹی 131ملین ڈالرجمع کر پائی، بایڈن اورڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کےمقابلےمیں مئی میں بھی زیادہ فنڈجمع کیے تھے۔
جو بایڈن اورڈیموکریٹس نےمئی میں 81ملین جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔
جوبایڈن کواگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ سے ہوگا۔
آپ کا تبصرہ