فرانسیسی وزیر اعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے

فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جسے صدر ایمانوئیل میکرون نے فوری طور پر منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جسے صدر ایمانوئیل میکرون نے فوری طور پر منظور کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدارتی محل ایلسی پیلس کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم نے کابینہ سمیت استعفی صدر ایمانوئیل میکرون کو پیش کیا ہے جسے صدر نے فوری طور پر منظور کرلیا ہے۔ بیان میں استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

News Code 1901340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha