پاکستان کے صدر عارف علوی کا مرحوم علامہ طالب جوہری کےانتقال پر تعزیت کا اظہار

پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین اور خطیب اہلبیت (ع) مرحوم علامہ طالب جوہری کے بیٹے اسد جوہری کو ٹیلی فون کیااور مرحوم طالب جوہری کے دردناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کے معروف  شیعہ عالم دین اور خطیب اہلبیت (ع) مرحوم علامہ طالب جوہری کے بیٹے اسد جوہری کو ٹیلی فون کیااور مرحوم طالب جوہری کے دردناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ مرحوم علامہ طالب جوہری کی دینی اور مذہبی کی خدمات اور بین المذاہب اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر امروہہ گراؤنڈ انچولی میں ادا کی جائے گی۔

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔ علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ مرحوم مفسر قرآن اور شاعر بھی تھے ان کی شاعری کے تین مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔

News Code 1901073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =