پاکستانی وزیر اعظم کا مرحوم علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے معروف شیعہ عالم ِدین اور ذاکر اہلبیت (ع) مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ طالب جوہری کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے معروف شیعہ عالم ِدین اور ذاکر اہلبیت (ع) مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ طالب جوہری کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ علامہ طالب جوہری گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔

ان کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل منتقل کردی گئی جہاں مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرحوم علامہ طالب جوہری کو تفسیر قرآن اور خطابت کے فن میں کمال حاصل تھا، وہ قرآن کی آیتوں سے اپنی بات کا آغاز کرتے، اس بات کو ثابت کرنے کے لیے قرآن ہی کی ایک کے بعد دوسری آیت سے دلیلیں پیش کرتے، یہ وہ فن تھا جو دور حاضر میں انہی کا خاصہ تھا۔

News Code 1901071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =