دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 462681 ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 65 ہزار 367 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 62 ہزار 681 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 65 ہزار 367 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 62 ہزار 681 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 36 لاکھ 74 ہزار 852 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 796 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 46 لاکھ 27 ہزار 834 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 407 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 97 ہزار 190 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 19 ہزار 722 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 533 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 56 ہزار 61 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار 568 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 49 ہزار 90 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 841 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 63 ہو چکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 970 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 812 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 461 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 815 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 655 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 315 ہوگئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 660 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 47 ہزار 925 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 561 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 11 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 392 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 262 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 960 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 660 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 905 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 245 ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 617 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 452 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 184 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 292 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 352 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

News Code 1901028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =