بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 649 ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 649 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 184 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 649 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 184 ہو گئی۔

 ادھراٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 774 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 531 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 763 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 414 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 648 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 340 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 134 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 156 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 111 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 55 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 642 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 95 ہزار 748 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1900713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =