برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 46 ہزار 665 افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہزار 665  تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 257 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 90 ہزار 908 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 478 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 301 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کی وباء سے چلی میں مجموعی اموات 3 ہزار 615 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 449 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1900989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =