مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےمزید 4 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران  مزید 4  افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔  اطلاعات  کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا ۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران علاقہ میں موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت کو بھی معطل کردیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسندوں سے ہے۔

News Code 1900871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =