مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران حسن روحانی اور ملائشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ملائشیا کے وزير اعظم نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور ظآلمانہ قراردیتے ہوئے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ صدر حسن روحانی اور وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور دونوں ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنے پر بھی تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور ملائشیا کے وزیر اعظم نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1900142
آپ کا تبصرہ