ایرانی وزارت خارجہ کی کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زچہ بچہ اسپتال اور صوبہ ننگر ہار میں تشییع جنازہ کے اجتماع  پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان افغانستان کی سول اور غیر عسکری جگہوں پر دہشت گردانہ حملوں پر تشویش کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ  رمضان المبارک کے مہینے میں دہشت گردانہ حملے دہشت گردوں کی غیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں کا مظہر ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں کو اس المناک حادثے پر تعزیت اور تسلیت  پیش کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

News Code 1900126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =