بھارت میں مال بردار ٹرين نے پٹری پر سوئے ہوئے 16 افراد کو کچل دیا

بھارت میں مال بردار ٹرين نے پٹری پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مال بردار ٹرين نے پٹری پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں مال بردار ٹرین پٹری پر سوئے ہوئے 46 مزدوروں پر چل دوڑی، حادثے میں 16 مزدور ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے جو مزدوری کے لیے مہاراشٹرا آئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہیں اس لیے یہ مزدور چہل قدمی کے بعد پٹری پر ہی سو گئے تھے تاہم رات گئے ایک تیل بردار مال گاڑی نے سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

News Code 1900017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha