8 مئی، 2020، 6:16 PM

افغانستان کے صوبہ خوست کے پولیس چیف ہلاک

افغانستان کے صوبہ خوست کے پولیس چیف ہلاک

افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پولیس چیف دو گارڈز سمیت ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پولیس چیف دو گارڈز سمیت ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق خوست پولیس چیف سید احمد بابازئی کلیئرنگ آپریشن کے لیے نادر شاہ کوٹ ضلع کی طرف جا رہے تھے۔

پولیس چیف کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں سید احمد بابازئی اور اُن کے دو گارڈز ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کر لی ہے۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل افغان صوبے ہلمند میں بھی فوجی اڈے پر حملہ ہوا تھا، جس  میں  5 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔   امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود طالبان دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1900015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha