مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المعلومہ سائٹ نے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد نے مصطفی الکاظمی کو عراقی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔ عراق کے وزیر اعظم الکاظمی اور سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان نے اس گفتگو میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تاکید کی۔

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔
News Code 1900013
آپ کا تبصرہ