امریکی صدر نے کورونا وائرس کو امریکہ پر بدترین حملہ قراردیدیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا حملہ امریکہ پر کیا جانے والا بد ترین حملہ ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  کورونا وائرس کا حملہ امریکہ پر کیا جانے والا بد ترین حملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں امریکی صدر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج کی جانب سے امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر حملے اور نائن الیون کے حملوں سے اس وبا کا موازنہ  کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چین اس وبا کی روک تھام کے لیے ابتدا ہی میں اقدامات کرلیتے اور جہاں سے اس وبا کا آغاز ہوا وہیں اسے روک دیا جاتا تو حالات اس نہج پر نہیں پہنچتے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد سے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل چین کو کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ جبکہ چين نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت  کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں خود غفلت اور سستی کا مظاہرہ کیا ہے۔

News Code 1900006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =