صہیونی حکومت کے اقدامات کا مقصد "صدی کے بدنام زمانہ" منصوبے پر عملدرآمد کرنا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد "صدی کے بدنام زمانہ" منصوبے پر عملدرآمد کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد "صدی کے بدنام زمانہ" منصوبے پر عملدرآمد کرنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے  یہودی بستیوں کی وسیع پیمانے پر تعمیر اور مغربی پٹی کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے ملحق کرنے کے اقدامات کا مقصد  "صدی کے بدنام زمانہ" منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے شوم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ فلسطینی سرزمین کے مالک فلسطینی ہیں اورریفرنڈم  ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔

News Code 1899716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =