مودی پر بھارت میں فرقہ وارانہ وائرس پھیلانے کا الزام

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر فرقہ وارانہ وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی بھارت میں نفرت اور فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر فرقہ وارانہ وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی بھارت میں نفرت اور فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے فرقہ وارانہ اقدامات سے آج ہر بھارتی پریشان ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے ویڈیو کانفرنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں کورونا وائرس خطرناک طریقے سے پھیلا ہے اس حقیقت کے باوجود حکومت نے طبی ماہرین اور اپوزیشن اراکین کی تجاویز پر صرف جزوی اور غلط انداز میں عمل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت ایک ایسے وقت میں ہمدردی اور لچک ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی جب کئی افراد لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کانگریس کی صدر نے کہا کہ جب ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنا چاہیے اس وقت بی جے پی فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلارہی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ اس سے ہماری معاشرتی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس نقصان کو ٹھیک کرنے میں ہمیں، ہماری پارٹی کو سخت محنت کرنی ہوگی۔

News Code 1899656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =