یمنی فوج نے نجران میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کو ناکام بنادیا

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے ایک بہت بڑے فوجی حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب نے سرحدی شہر نجران کے علاقہ رشاحہ میں بہت بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا جسے یمنی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔ یمنی فورسز کے جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے متعدد کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اس حملے سے سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان بھی بے نقاب ہوگیا ہے کیونکہ سعودی عرب جنگ بندی کے فریب کے ذریعہ بہت بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا جسے یمنی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔

News Code 1899371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =