5 اپریل، 2020، 5:35 PM

بھارتی یوگا گروہ کا چین پر دنیا بھر میں کورونا وائرس کو پھیلانے کا الزام

بھارتی یوگا گروہ کا چین پر دنیا بھر میں کورونا وائرس کو پھیلانے کا الزام

بھارت کے یوگا گرو رہنما سوامی رام دیو نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چین نے دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کو پھیلایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے یوگا گرو رہنما سوامی رام دیو نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چین نے دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کو پھیلایا ہے۔ بھارت کے بااثر یوگا گرو رہنما نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کا بائیکاٹ کرے۔ بھارتی یوگا گرو رام دیو نے اپنے بیانات میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ اسے چین کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے اور ساتھ ہی یوگا گرو نے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی عالمی برادری کے نقش قدم پر چلے۔

رپورٹ کے مطابق بابا رام دیو نے کہا کہ چین نے غیر اخلاقی اور غیر انسانی حرکت کرکے پوری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اس لیے عالمی برادری کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دنیا کے تمام ممالک اب چین سے سیاسی و کاروباری تعلقات منقطع کرکے اسے سزا دیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی حکومت سے بھی ایسا کرنے کا کہا۔

واضح رہے کہ سوامی رام دیو کو یوگا کے چند معروف گرووں میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے نہ صرف یوگا بلکہ جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ دوائیوں سے کئی بیماریوں کے علاج کا کاروبار بھی شروع کر رکھا ہے اور ان کی کمپنی کئی طرح کی دیسی دوائیاں بناتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہوا تھا، جہاں دسمبر 2019 کے وسط میں پہلے کیس کی تصدیق کی گئی تھی اور اب اس وائرس نے دنیا کے 200 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

News Code 1899167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha