28 مارچ، 2020، 12:06 PM

فرانس نے لاک ڈاؤن کی مدت 15 اپریل تک بڑھا دی

فرانس نے لاک ڈاؤن کی مدت 15 اپریل تک بڑھا دی

فرانسیسی وزیراعظم ایڈ فلپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فرانس بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت 15 اپریل تک بڑھا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم ایڈ فلپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فرانس بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت 15 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ ذرائع  کے مطابق فرانس میں اب تک ایک خاتون سمیت 5 پاکستانی کورونا وائرس کی وبا کے باعث فوت ہو چکے ہیں جبکہ فرانس کے اسپتالوں میں 24 گھنٹوں میں 299 افراد ہلاک ہوئے۔ کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد فرانس میں روزانہ بڑھتی جارہی ہے۔  گزشتہ روز صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں مرنے والوں کی تعداد 1995افراد ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں میں ایک 16 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

News ID 1898947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha