بلوچستان میں تمام شاپنگ مال، ریسٹوران اور بازاربند

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریسٹوران اور بازاربند کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریسٹوران اور بازاربند کردیئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریسٹوران اور شاپنگ مالز  تین ہفتوں کیلئے بند کردیئے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ  بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

News Code 1898771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =