17 فروری، 2020، 2:18 PM

بھارت نے چين سے کراچی جانے والے بحری جہاز کو قبضہ میں لے لیا

بھارت نے چين سے کراچی جانے والے بحری جہاز کو قبضہ میں لے لیا

بھارتی کسٹمز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں ہانگ کانگ کاپرچم لگے ایک بحری جہازکو گجرات میں قبضے میں لیا ہے جو پورٹ قاسم کراچی کی جانب جارہاتھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کسٹمز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں ہانگ کانگ کاپرچم لگے ایک بحری جہازکو گجرات میں قبضے میں لیا ہے جو پورٹ قاسم کراچی کی جانب جارہاتھا۔ بھارتی حکام کے مطابق جہاز پر ایسی مشین کی موجود ہے جو بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ میں استعمال ہوتی ہے ۔حکام نے تحقیقات کیلئے ایٹمی سائنسدانوں کی ٹیم بھی بلوالی ہے۔ اخبار کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اس حوالے سے ایٹمی سائنسدانوں کی ایک نئی ٹیم بھجوا رہی ہے جو معاملے کی جانچ کرے گی۔یہ بحری جہاز جیانگ ژو کے جنگیانگ پورٹ سے روانہ ہوا تھا اور اس کی منزل مقصود پورٹ قاسم کراچی تھی۔

News Code 1897916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha