چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1368 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئےجس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1368 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئےجس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1368 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59539 ہوگئی، کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ادھر  28 ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد بھی 203 تک پہنچ گئی۔

News Code 1897808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =