مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقارعباس بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف ہیں۔ اس کے علاوہ مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی ڈیوس میں وزیراعظم کے ساتھ شریک ہوں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ ہوگئے۔
News Code 1897200
آپ کا تبصرہ