بھارتی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی

بھارتی حکومت نے آرمی چیف بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے آرمی چیف بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی۔ اطلاعات کے مطابق  وزارت دفاع نے ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کوچیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لیے سروس رول تبدیل کیے گئے، بپن راوت بھارت کے پہلےچیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے، خیال رہے بپن راوت کی مدت ملازمت31 دسمبرکوختم ہونا تھی۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق  آرمی چیف کی مدت ملازمت 3 سال،عمرکی حد 65 سال ہوگی اور حکومت چاہے توچیف آف ڈیفنس اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکتی ہے۔

News Code 1896624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha