پاکستانی پولیس نے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیالکوٹ کی پولیس نے تھانہ اگوکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیالکوٹ کی پولیس نے تھانہ اگوکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 4 ڈاکوؤں کو ہلاک  کردیا ہے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیالکوٹ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع ملی تھی کہ پٹھاناں والی گاؤں سے تعلق رکھنے والے آصف کو مظفر پور پھاٹک کے قریب لوٹ لیا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی انچارج موبائل اگوکی اصغر علی نفری کے ساتھ روانہ ہوگئے جہاں اگوکی پٹرول پمپ کے قریب پولیس نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو دھتل گاؤں کی جانب فرار ہوگئے تاہم پیچھا کیا گیا تو 4 ڈاکوؤں کی لاشیں ملیں جب کہ 2 ڈاکو دھند کی وجہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 6 ڈاکوؤں کا گروپ تھا جس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جب کہ مبینہ طور پر ڈاکو اپنے ساتھیوں کی ہی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

News Code 1896616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =