جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس بن گئے

جسٹس گلزاراحمد حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے پاکستان کے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جسٹس گلزاراحمد حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے پاکستان کے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ جسٹس گلزاراحمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں اوروہ یکم فروری 2022 تک اس عہدے پرقائم رہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 16 نومبر 2011 سے سپریم کورٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی،صوبائی  گورنرز، ججز، وکلا سمیت وفاقی وزرا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ادھر چیف جسٹس گلزاراحمد کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں آئینی باڈیز کی تشکیل بھی تبدیل ہوگئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے، جسٹس عمرعطا بندیال جوڈیشل کونسل کے رکن جب کہ جسٹس مقبول باقرججزتقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔

News Code 1896357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =