پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون جاری رکھنے کا ارادہ ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کے وزیراعظم اور کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکبادی دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کے وزیراعظم اور کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکبادی دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک ہو۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اچھے تعلقات کا عزم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔

خیال رہے کہ بورس جانسن نے رواں برس اکتوبر میں بریگزٹ کے حوالے سے قائم ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا اور اپوزیشن کی منظوری کے بعد 12 دسمبر 2019 کو انتخابات طے گئے تھے۔ گزشتہ روز منعقد ہوئے انتخابات میں بورس جانسن کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی نے اب تک موصول نتائج میں واضح برتری حاصل کرلی جہاں 650 اراکین کے پارلیمان میں ان کی پارٹی کو 326 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

News Code 1896164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =