برطانوی پارلیمانی انتخابات میں 24 مسلمان امیدوار کامیاب

برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جب کہ پہلی بار 24 مسلمان امیدوارکامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15 پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جب کہ پہلی بار 24 مسلمان امیدوارکامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15 پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ برطانیہ میں  ہونے والے عام انتخابات میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد یعنی 70 مسلمان امیدواروں نے حصہ لیا ،ان مسلم امیدواروں میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور ترکی سے ہے۔ قوی امید ہے کہ 70 میں 24 مسلم امیدوار میدان مار کر برطانیہ کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں  پارلیمنٹ کا حصہ بنیں گے۔

ان انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جانب سے ریکارڈ 33 پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں کو ٹکٹیں دی گئیں ۔ اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے تحت پاکستان سے تعلق رکھنے والے 15 امیدواروں نے میدان مارلیا ہے، جن میں لیبر پارٹی کی ناز شاہ، خالد محمود، یاسمین قریشی، افضل خان، طاہر علی، محمد یاسین، عمران حسین، زارا سلطانہ اور شبانہ محمود جب کہ کنزرویٹو کے نصرت غنی، عمران احمد، ساجد جاوید، رحمان چشتی اور ثاقب بھٹی شامل ہیں۔ اسی طرح دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 9 مسلم امیدواروں نے بھی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

News Code 1896158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =