مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نوازڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے غیرملکیوں کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے دنیا بھر کے ذہین پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ جوہری اور قابل تجدید توانائی، طب ، دواسازی ، کمپیوٹر سائنس ، تیل ، مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، ماحولیات ، خلابازی ، ہوا بازی ، ثقافت ، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔

سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نوازڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے غیرملکیوں کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔
News Code 1896033
آپ کا تبصرہ