صدر ٹرمپ کا اسرائیل کے بہترین دوست اور ہمدرد ہونے کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے اب تک کے تمام صدور میں اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے اب تک کے تمام صدور میں اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں۔ اطلاعات  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی امریکی کونسل کی نیشنل سمٹ  سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے اسرائیل کا سب سے ہمدرد اور بہترین دوست میرے سوا کوئی اور نہیں رہا ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے اسرائیل سے جو وعدے کیے انہیں نبھایا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا کٹھن کام بھی میری صدارت میں ہوا جس پر مخالفین کے ساتھ ساتھ میرے اپنے بھی ناقد ہوگئے تھے لیکن میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے دعوے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھ  سے پہلے تمام ہی امریکی صدور نے اسرائیل سے محض زبانی وعدے کیے اور کسی ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا کیوں کہ وہ سب خوف زدہ لوگ تھے اور میں وعدے پورے کرنے والا صدر بن گیا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے انتخابی وعدے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کام کرنا شروع کر دیا تھا اور دسمبر 2017 کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے متنازع فیصلے کا اعلان کردیا تھا۔

News Code 1896032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =