8 دسمبر، 2019، 11:26 AM

دہلی میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک

دہلی میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک

بھارتی دارالحکومت دہلی میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع اسکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی حکام نے واقعے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔نئی دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اتل گرگ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، واقعے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے جو تمام کے تمام مزدور تھے، تمام افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ آگ ایسے وقت لگی جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔

News ID 1896013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha