پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ چکوال میں دھرابی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چکوال میں دھرابی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چکوال کے علاقے دھرابی کے قریب تلہ گنگ سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ بےقابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 16 مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال چکوال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

News Code 1896012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =