مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کا استعفی قبول کرلیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے عراق کے بنیادی آئین کی شق 75 کے تحت عراقی وزیر اعظم کا استعفی قبول کرلیا اور عراق کے صدر برہم صالح سے کہا ہے کہ وہ کابینہ کی تشکیل کے لئے نئے وزیر اعظم کی معرفی کریں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزير اعظم حیدر العبادی ، عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے عزت الشابندر اور صدارتی مشاورین کے سربراہ علی الشکری عراقی وزارت عظمی کے عہدے کے اہم امیدوار ہیں ۔ جن میں علی الشکری مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ وہ کرپشن اور مالی بدعنوانی کے الزامات سے دور ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کا استعفی قبول کرلیا ہے۔
News ID 1895841
آپ کا تبصرہ