اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جب کہ زخمی ہونے والے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جب کہ زخمی ہونے والے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر حبرون میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 سالہ بداوی شدید زخمی ہوگیا، سفاک اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی۔ طبی امداد نہ ملنے کے باعث نوجوان شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو بھی اسپتال لے جانے کے بجائے حراست میں لے لیا گیا اور شہید ہونے والے نوجوان کی لاش حوالے سے انکار کردیا ہے۔ سیکڑوں فلسطینی اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر نکل آئے اور قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد اسرائیلی فوج شہید نوجوان کی لاش حوالے کرنے پر مجبور ہوگئی۔

News Code 1895837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =