امریکہ میں طیارہ حادثہ، 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے اور پائلٹ بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 12 افراد سوار تھے جو ریاست ڈکوٹا کے شہر شیمبر لین سے ہوتا ہوا ریاست ایڈاہو جارہا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر آگرا جب کہ حادثے کی وجہ خراب موسم بتائی جارہی ہے، امریکی قومی بورڈ برائے مواصلاتی حفاظت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم شدید خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1895829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =