مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اپنا استعفی پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کو اپنا استعفی باقاعدہ اور سرکاری طور پر پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کل عراقی وزیر اعظم کے استعفی کے بارے میں فیصلہ کرےگی۔
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔
News ID 1895821
آپ کا تبصرہ