امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ 3 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق لاس ویگاس ویلی میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ ایس آر-22 پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں پائلٹ کے ہمراہ دو مسافر بھی تھے، حادثے میں تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور طیارے کی ملکیت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کام روک دیا گیا ہے۔ طیارے نے ریاست نیواڈا میں واقع امریکی فضائیہ کے بیس سے پرواز بھری تھی تاہم امریکی فضائیہ نے واضح کیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ملٹری نہیں نجی ہے اور طیارے میں سوار تمام افراد بھی سویلین تھے۔

News Code 1895753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =