ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے, جبکہ حالیہ بلوؤں کے بارے میں اطلاعات لیکر ملک سے فرار کرنے کی کوشش میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس اہلکاروں نے دشمن پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس کے ساتھ منسلک اور تعاون کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ماندہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1895746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =