مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے علاقہ راس العین میں بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ بم دھماکہ شام کے صوبہ الحسکہ کے راس العین علاقہ کے قریب تل حلف بازار میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے علاقہ راس العین میں بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1895721
آپ کا تبصرہ