لبنانیوں نے امریکی اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کردیا

لبنان کے شہر صیدا میں لبنانی مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو آگ لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے شہر صیدا میں لبنانی مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق صیدا میں مظاہرین نے ایلیا اسکوائر پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس موقع پر مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کردیا۔ مظاہرین نے لبنان کے امور میں امریکہ اور اسرائیل کیم داخلت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس سے قبل شیخ نعیم قاسم نے کہا تھا کہ امیرکہ لبنانی کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

News Code 1895627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =