چین کا امریکی بحری جنگی جہاز کو انتباہ

چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے چین نے متنازعہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکی بحری جنگی جہازکو خبـردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے چین نے اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکی بحری جنگی جہاز کو خبـردار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بحری بیڑے نے کل دو بار چین کی متنازعہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ امریکی جنگی کشتیوں نے چین کے دوسرے سمندری جزائر کی حدود کی بھی خلاف ورزی کی۔ امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحری کشتی گیبرل گیفورڈ نے میسچیف ریف جزیرہ سے عبور کیا ہے یہ جزیرہ چین، تائیوان اور ویٹنام کے درمیان متنازعہ ہے۔ چین نے امریکی کشتی کے عبور کی تائید کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردیا ہے۔

News Code 1895605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =