مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکی سفارتخانہ کے سیاسی مشیرکو وزارت خارجہ میں طلب کرکے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانگ کے بارے میں انسانی حقوق کی منظوری پر شدید اعتراض کیا ہے۔ چین نے امریکہ کے اس اقدام کو چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت قراردیا ہے اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے انسانی حقوق کو بہانہ بنا کر ہانگ کانگ کے بارے میں ایک قانون منظور کیا ہے جسے چین نے اپنے اندرونی معاملے مداخلت قراردیا ہے یہ قانون امریکی صدر کی تائيد کے بعد نافذ العمل ہوجائےگا۔

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی سفارتخانہ کے سیاسی مشیرکو وزارت خارجہ میں طلب کرکے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانگ کے بارے میں انسانی حقوق کی منظوری پر شدید اعتراض کیا ہے۔
News Code 1895540
آپ کا تبصرہ