امریکی خفیہ ادارے نے سعودی عرب کی دولت کم ہونے کا انکشاف کردیا

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی دولت کم ہورہی ہے اور اب اسے پیسوں کی ضرورت ہے۔صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متاثرکرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے سی این بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب کی دولت کم ہورہی ہے اور اب اسے پیسوں کی ضرورت ہے۔صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متاثرکرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ دراصل سعودی عرب کے پاس آہستہ آہستہ پیسے ختم ہورہے ہیں۔قومی خزانہ پانچ سو ارب ڈالرز سے کم ہوگیاہے۔جنرل پیٹریاس کے مطابق سعودی عرب کاسالانہ( بجٹ )خسارہ چالیس سے ساٹھ ارب ڈالرہوگیاہے جو کہ وہ خطے میں موجود دیگرممالک میں جاری سرگرمیوں پر خرچ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر یہ کہ سعودی عرب کو پیسوں کی ضرورت ہے،اسی مقصد کیلئے ہی غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جارہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر سعودی عرب کے ویژن دوہزار تیس سے نتائج کا حصول مشکل ہے۔ انہوں نے کہاویژن دوہزار تیس سعودی عرب کے ان مختلف اقدامات میں سے ایک ہے جو وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے کررہا ہے۔

News Code 1895443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =