مہر خبررساں ایجنسی نے فارن پالیسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کو امریکی فوجیوں کے اخراجات کے سلسلے میں 8 ارب ڈالر کی رسید بھجوا دی ہے۔ فارن پالیسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر نے جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات میں 4 گنا اضافہ کرتے ہوئے جاپان کو 8 ارب ڈالر کی رسید بھجوائی ہے۔ اس سے قبل امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک میلی نے جنوبی کوریا سے بھی اسی قسم کی درخواست کی تھی۔
امریکی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کو امریکی فوجیوں کے اخراجات کے سلسلے میں 8 ارب ڈالر کی رسید بھجوا دی ہے۔
News ID 1895439
آپ کا تبصرہ