امریکہ نے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار کی بنا پر قتل کیا

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے ایجنٹ اور داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار رکھنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے روسی ذرائع ابلاغ اسپوٹنک اور روس 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے ایجنٹ اور داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار رکھنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے پاس بھی اہم اسرار تھے جن کی وجہ سے امریکہ نے اسے بھی راستے سے ہٹا دیا اور ابوبکر بغدادی کو بھی اہم اسرار کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔ صدر بشار اسد نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کا اب امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں تھا اس لئے اس نے ان دونوں تنظیموں اور ان کے رہنماؤں کو ختم کردیا جبکہ القاعدہ اور داعش کی تشکیل میں امریکہ ، ترکی اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے اہم کردا ادا کیا تھا۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکہ کے حقیقی مالک امریکہ کی تیل کی کمپنیاں، اسلحہ ساز کمپنیاں اور بینک ہیں جن کا دنیا میں جاری خونریزی کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اسد نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ملک کے صدر کی حیثیت سے کام نہیں کررہے بلکہ وہ ایک تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر کی طرف عمل کررہے ہیں۔

News Code 1895406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =