مصر میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد ہلاک

مصر کے صوبے البحیرہ میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صوبے البحیرہ میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے صوبے البحیرہ میں تیل کی پائپ لائن میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے، سرکاری ترجمان برائے وزارت صحت کے مطابق تقریباً 20 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر مصری حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن میں لیکیج تیل چوری کرنے کی وجہ سے ہوا اور اسی وجہ سے آگ بھی لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1895390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =