غزہ پر اسرائیل کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید/ شہداء کی تعداد 32 تک پہنچ گئی

غزہ پر اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل کے تازہ ترین فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ شہداء کی مجموعی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ  جاری ہے اسرائیل کے  تازہ ترین فضائی حملے میں  ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید  ہوگئے ہیں جبکہ شہداء کی مجموعی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ان شہداء میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ منگل کی صبح اسرائیلی ڈرون نے ایک مکان پر حملہ کر کے اسلامی جہاد کے رہنما اور اُن کی بیوی کو شہیدکر دیا تھا۔اسرائیل نے اب تک 50 سے زیادہ فضائی حملوں اور زمینی دستوں کی 20 سےزائد کارروائیوں میں غزہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

News Code 1895389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =